سائفر کیس ، چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

0

اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران معاون وکیل ایف آئی اے کی جانب استدعا کی گئی کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز نے سپریم کورٹ میں پیش ہونا ہے لہٰذا سماعت 12 بجے مقرر کر دی جائے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز نے خود کہا 10 بجے سماعت شروع کر لیں، فیس نہیں ملی تو ہمارا قصور نہیں ہے۔

بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.