شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے
اسلام آباد : شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے ۔
شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
گارڈ آف آنر لینے کے بعد شہبازشریف نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں رخصت کیا۔