انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

0

اسلام آباد :انوار الحق کاکڑ نے ملک کے نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب پیر کو ی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سکبدوش ہونے والے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سمیت صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلی، سابق وزراء، سیاسی رہنماﺅں، پاکستان میں متعین مختلف ملکوں کے سفیروں اوردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت ہفتہ کو انوار الحق کاکڑکی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی منظوری دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.