نگران وزیراعظم پنجاب ہاؤس منتقل ، آج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد : نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ پنجاب ہاؤس منتقل ہو گئے اج حلف اٹھائیں گے۔
ہفتہ کے شام نامزدگی کے صدارتی اعلان کے بعد سیکورٹی پروٹوکول کے تحت انہیں منسٹر انکلیو سے پنجاب ہائوس اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے
سینیٹر انوارالحق کاکٹر نے سینیٹر طلحہ محمود ، سینیٹر ثنا جمالی سمیت دیگر سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور نگران کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔