عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے متعلقہ امور پر غور کے لئےاہم اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔اجلاس دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
اجلاس میں مردم شماری 2023 کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں،عام انتخابات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔