رواں ماہ یا اگلے ماہ ، شہبازشریف کی زبان پھسل گئی

0

اسلام آباد : پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی زبان پھسل گئی
منگل کو اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب کے دوران شہبا ز شریف کی زبان سے اچانک یہ الفاظ نکل گئے کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ کے وسط تک مکمل ہو جائے لیکن اسی دوران اچانک انہیں اپنے الفاظ کی غلط ادائیگی کا احسا س ہواتو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ نہیں رواں ماہ کے وسط میں ختم ہو گی اور نگران حکومت ذمہ داریاں سنبھال لے گی ۔ غیر ارادی طور پر آئندہ ماہ حکومت کے خاتمے سے متعلق الفاظ میری زبان سے نکل گئے۔ وزیراعظم کی اس جملے پر تقریب میں موجود غیر ملکی اور ملکی شرکاء نے زور دار قہقہ لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.