شہباز شریف کی یو اے این کے صدر سے بھائی کی وفات پر تعزیت

0

ابو ظہبی : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کر کے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی

وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے تعزیت ۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.