ہڑتال کی دھمکی،وزیر پٹرولیم نے پٹرولیم ڈیلرز کو آج بلا لیا
اسلام آباد : پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن میں 81 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں کل 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا حکومت نے منافع کی شرح 2.40رکھی یےجو ہمیں منظور نہیں ہے ایرانی اور سمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گرگئی ہے ، تحفظات دور ہونے تک پیمٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائیگا ، حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیلر مارجن میں اضافے کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا پونے چھ روپے فی لٹر اضافہ ہوگا جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اثر پڑیگا یہ اضافی بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑیگا۔ ادھر وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن کے سلسلہ میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان سے رابطہ کیا ہے اور ان کو ملاقات کے لیے بلا لیا ۔ ملاقات آج شام چار بجے ہوگی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اجلاس میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیر مین ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں پٹرول پمپ بند کرنے کی کال واپس نہیں لی جائے گی۔