پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔

سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں۔

انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں اپنی نا اہلی کو چیلنج کیا تھا جبکہ 2013ء کی اسمبلی کی مدت بھی مکمل ہو چکی ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2013ء کے عام انتخابات میں چترال سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور ان کے کاغزات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست کو ان کی وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر گذشتہ سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی اور آج ان کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.