بچے کے رونے سےخواجہ آصف کی تقریر رک گئ
اسلام آباد : بچے کے رونے سے خواجہ آصف کی تقریر رک گئی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر جیسے اپنی تقریر شروع کی تو پیچھے سے اچانک بچے کے رونے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں خواجہ آصف بچے کے رونے کی آواز پر چونک گئے اور اپنی تقریر روک کر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ "جناب سپیکر یہ بچے کے رونے کی آواز کہاں سے آ رہی ہے، کیا کوئی بچہ بھی اس ایوان کا رکن تو نہیں بن گیا” جس پر انہیں بتایا گیا کہ شاید مہمانوں کی گیلری میں کوئی بچہ موجود ہے جو رو رہا ہے، اسی دوران بچے کی والدہ نے اسے چپ کرا دیا بچے کے رونے کی آواز بند ہوئی تب خواجہ آصف نے اپنی تقریر کا دوبارہ آغاز کیا۔