ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری، سٹاک مارکیٹ میں مندی

0

لاہور:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے اضافے کے ساتھ 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر15 پیسے اضافے کے ساتھ 235 روپے5 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر50 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.