شاہ محمود صحافیوں سے بات کئے بغیر زمان پارک سے نکل گئے
لاہور : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کئے بغیر نکل گئے۔
شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں عمران خان سےملاقات کی ۔شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کریں گے لیکن زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔