پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر کے بعد جنرل سیکرٹری بھی پارٹی چھوڑ گئے

0

اسلام آباد: پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر کے بعد جنرل سیکرٹری بھی عمران خان کو چھوڑ گئے۔
تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی عامر کیانی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر جبکہ چکوال سے سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا لیکن 9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے عامر کیانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اس کے ایک ہفتے بعد شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری یاسر سرفراز بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ گئے ہیں۔
یاسر سرفراز کو عمران خان کے بہت قریب سمجھا جاتا تھالیکن ان کی رشتہ داری قومی اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ بھی ہے۔
سیاسی حلقوں میں راجہ یاسر سرفراز کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کی بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی طرف سے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی کسی کو توقع نہیں تھی۔

یاسر سرفراز کا نام ایک مرتبہ وزیراعلی پنجاب کے لیے بھی آیا تھا اور ان کا شمار ہے عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ،عمران یاسر سرفراز پر بہت اعتماد کرتے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ آج پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے ہیں انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.