نواز شریف کی پارٹی صدر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر منگل کو اعتراضی سماعت کی۔
- عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔یاد رہے لاہور کے مقامی وکیل آفاق احمد ایڈووکیٹ کی دائر درخواست پر ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے سوموار کو اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمدنواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا،لاہور ہائیکورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔