چوہدری سالک حسین کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے نے رجب طیب اردوان کو مسلسل تیسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کو ترکیہ میں صدارتی انتخاب جیتنے پر میں تہہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک میں اتحاد و اتفاق کی بنیادیں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ رجب طیب اردوان کی صدارت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.