علی زیدی اور خرم نواز بھی پی ٹی آئی سے منہ موڑ گئے

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور اسلام آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے پارٹی عہدوں اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں خرم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان حملوں کو شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اورجو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں انکو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے،، آئندہ سیاست کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ساتھیوں سے مل کر لائحہ عمل بعد میں بنائیں گے،ہم اپنے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کر سکتے.

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کوئی کیسز نہیں ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے میری کوئی ویڈیو بھی نہیں ہے،جو کارکن بے گناہ جیلوں میں قید ہیں انکو رہائی ملی چاہئے،میرے لئے میرے حلقے کے لوگوں کی مشاورت اہم ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں، پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.