سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روک دیا

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام سے روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس اظہر رضوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ آڈیولیکس کمیشن کے خلاف عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

 

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے کہ چیف جسٹس اس بینچ کا حصہ نہ بنیں

جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کا مطلب ہے کہ میں بینچ سے الگ ہوجاؤں؟عدلیہ بنیادی انسانی حقوق کی محافظ ہے،  آپ ہمارےانتظامی اختیار میں مداخلت نہ کریں، ہم حکومت کامکمل احترام کرتے ہیں۔

 

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ  آپ کی درخواست قابل احترام ہے لیکن چیف جسٹس کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، مجھےمعلوم تھا آپ یہ اعتراض اٹھائیں گے، عدلیہ وفاقی حکومت کے ماتحت نہیں اور آئین میں اختیارات کی تقسیم ہے۔

عدالت نے کمیشن کا نوٹیفکیشن اور 22مئ کا حکم بھی معطل کر دیا ہے، فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے ۔

آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں کی آئندہ سماعت 31مئ کو ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.