ملیکہ بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد : پی ٹی آئی کی راہنما ملیکہ بخاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے
پریس کانفرنس میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ، ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔
ملیکہ بخاری نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے, جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے, دلیری کےساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا، مئی کی گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو۔