پولیس گرفتاری کیلئے پرویز الٰہی کے گھر پہنچ گئی
لاہور : پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتار ی کیلئے پولیس انکی رہائش گاہ پہنچ گئی
گلبرگ سے ظہورالہٰی پیلس جانے والا راستہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
چوہدری پرویزالہیٰ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خورد برد، پیٹرول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے اور ان کی ضمانت آج خارج ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی گلبرگ والے گھر میں موجود نہیں ہیں تاہم پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
،