چوہدری شجاعت کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں” ،عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل
لاہور:پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ق )میں شامل ہو گئ ہیں
لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیرِِاعظم چودھری شجاعت اور چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، آج میں چودھری شجاعت صاحب کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کےرہنما چودھری سرور نے عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں خوش آمدید کہا جبکہ چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہم عزت اور رواداری کی سیاست کو لے کر آگے چلیں گے۔