جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور کرانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ، جہانگیر ترین

0

لاہور : تحریک انصاف کے سابق راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا جناح ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کی جائے گی۔کور کمانڈر ہاؤس قائداعظم محمد علی جناح کا گھر تھا، حملے کرنے اور کرانیوالوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، دلی دکھ اور افسوس ہے، اس عمل کی کوئی معافی نہیں۔ امید ہے جن لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت یہ کام کیا ان کو سزا ہونی چاہئیے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ
پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ایسا کام ہونا تو دور کی بات کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگوں کو سزائیں دی گئیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا، مریم نواز کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد بھی کبھی کسی نے اس طرح کی حرکتیں کرنے کا نہیں سوچا۔ اللہ تعالیٰ یہ سب کرنے والوں کو عقل دے اور یہ عمل پاکستان میں کبھی مت دہرایا جائے
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ
اس طرح کی حرکتوں اور پرتشدد روئیوں پر پابندی ہونی چاہیے، امید ہے پلان کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے لیکن ایسی حرکتوں پر پابندی ہونی چاہئے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہم سب کا بہت کردار رہا، دس سال تو جماعت کو میں نے دئیے۔ میں نے تحریک انصاف کو اپنی زندگی کے 10 سال اس لیے نہیں دیئے تھے۔پی ٹی آئی کو اپنی محنت اپنا وقت اس کام کے لیے نہیں دیا تھا، ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لیے محنت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.