پی ٹی آئی کے دو گرفتار سینٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی زیر حراست سینیٹرز فلک ناز اور اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری ہو گئے ہیں
سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر فلک ناز، اور سینیٹر اعجاز احمد چوھدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کر دیے ہیں
پروڈکشن آڈرز مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں
سپیکر نے پروڈکشن آڈرز قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 اور پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگ 1973 کے قواعد 33 ، 34 کے تفویض اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں