مارشل لاءکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ترجمان پاک فوج
اسلام آباد۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ
مارشل لاء کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے،پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہےاور رہےگی۔ انہوں نےکہا کہ آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت کا جمہوریت پر یقین ہے،پاک فوج متحد ہے اور متحد رہے گی۔ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ksd