کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف کی درخواست پر عوامی سماعت

0

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منگل کو کے۔ الیکٹرک کے موجودہ پاور جنریشن پلانٹس کے لیے ٹیرف درخواست پر عوامی سماعت کی۔ سماعت کے دوران کے۔ الیکٹرک قیادت نے جنریشن ٹیرف درخواست کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بات اہم پے کہ اس سماعت اور اس کے فیصلے سے صارفین کو جاری کردہ ماہانہ بلوں کے ٹیرف پر ممکنہ طور پر کوئی نہیں ہوگی کیونکہ یہ بل یکساں یا برابر ری کی ٹیرف پالیسی کے تحت جاری کئے جاتے ہیں ۔

کے۔ الیکٹرک نے موجودہ ملٹی ائیر ٹیرف اور آنے والی مارکیٹ اصلاحات بشمول ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنسز اور CTBCM ماڈل کے نفاذ سمیت ہر کاروبار کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یہ اقدام زیادہ سے زیادہ شفافیت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں کمپنی نے اپنے 6 پاور پلانٹس کی بقیہ کارآمد مدت کے لیے جنریشن ٹیرف کی درخواست دائر کی۔ کے۔ الیکٹرک نے سینٹرل اکنامک ڈسپیچ کی جانب بڑھتے ہوئے پلانٹ کے حساب سے الگ الگ ٹیرف کی درخواست کی ہے۔ مستقل مزاجی کو یقینی بنانے کے لیے ہر پلانٹ کا ملک بھر میں موازنہ موجودہ جنریشن یونٹس کے مقابلے میں بینچ مارک کیا گیا ہے۔

کے۔ الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نیپرا کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ اُس نے ہمیں اپنی درخواست کی نمایاں خصوصیات کو مزید تفصیل سے بیان کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جنریشن ٹیرف درخواست کے ساتھ ہمارا وژن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایندھن کے بہتر مکس کے ساتھ پاور پلانٹس کے موثر استعمال کے ذریعے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کیا جائے۔ مزید برآں اس کا مقصد ہمارے پلانٹس کو مستحکم رکھنے اور چلانے کے لیے آنے والے اخراجات پر ریگولیٹر کی منظوری لینا ہے تاکہ طلب کو پورا کرنے کے لیے مناسب رسد آسانی سے دستیاب ہو۔ یہ ہمارے 2030 تک انرجی مکس کا 30 فیصد قابل تجدید ذرائع سے حصول کے وژن کی جانب ایک قدم ہے، تاکہ سب کے لیے سستی بجلی تک رسائی ممکن ہو سکے۔

مالی سال 2030 تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں کے۔ الیکٹرک کے 484 ارب روپے سرمایہ کاری کے منصوبے پر سماعت مارچ میں ہوئی۔ مزید برآں کمپنی نے غیرخصوصی ڈسٹری بیوشن لائسنس کے لیے درخواست دائر کی ہے اور پاور ایکوزیشن پروگرام کا اشتراک کیا ہے، جس میں مالی سال 2023 تک 2200 میگاواٹ تک بجلی کے اضافے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی یا مقامی ذرائع سے بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

*کے الیکٹرک کا تعارف*
کے۔ الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام پاکستان بننے سے قبل 1913 میں کے ای ایس سی کے طور پر عمل میں آیا۔ 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت 6500 مربع کلومیٹر علاقے کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے 66.4 فیصد حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں  لسٹڈ ہیں اور کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں۔ یہ سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد حصص ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.