پٹرول کی قیمت کم نہ ہوئی ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا
اسلام آباد : پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو گئی
وفاقی حکومت نے اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کی کمی کے ساتھ 288 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز تھی لیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے ساتھ 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے ساتھ 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گی
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 مئی تک لاگو رہیں گی ۔