اسلام آباد مذاکرات ایک تقریب نہیں بلکہ مسلسل سفارتی عمل ہیں: ایرانی سفیر

0

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ "اسلام آباد مذاکرات کوئی ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عمل ہے۔”

اسلام آباد مذاکرات نے ایک ایسے سفارتی عمل کی بنیاد رکھ دی ہے جو اگر اعتماد اور عزم کو مضبوط بنایا جائے تو تمام فریقین کے مفادات کے لیے ایک پائیدار فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے۔میں برادر اور دوست ملک پاکستان، بالخصوص معزز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مذاکرات کے انعقاد کے لیے نیک نیتی اور مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان میں حکومت، فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں سمیت تمام شعبوں کی انتھک کاوشوں کے باعث مذاکرات ایک باوقار اور موزوں ماحول میں منعقد ہوئے، جہاں مہمانوں کے لیے پُرسکون، منظم اور محفوظ ماحول فراہم کیا گیا اور دونوں فریقین کو یکساں سہولیات مہیا کی گئیں۔

ایرانی اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم نے وقار، خود اعتمادی، اللہ تعالیٰ پر ایمان اور عوامی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عظیم ایرانی قوم کے لیے باعزت مذاکرات کیے تاکہ قومی مفادات اور عوام کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.