اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا رابطہ، پاک-ترک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے حال ہی میں اسلام آباد میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے سلسلے میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کی جانے والی پرتپاک مہمان نوازی کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاک-ترک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.