صدر زرداری نے نواب شاہ، شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی

0

لاہور / نواب شاہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے نماز عید الفطر لاہور اور نوابشاہ میں ادا کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم عام شہریوں اور پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے، فرداً فرداً ان سے عید ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا

نماز کے بعد وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے دعا کی۔

 

دوسری جانب نواب شاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ نماز کے بعد صدر مملکت نے شہریوں اور عمائدین سے عید مل کر خوشیاں بانٹیں۔

زرداری ہاؤس میں عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، دیگر منتخب نمائندے، میئر نواب شاہ اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.