عید تعطیلات ، مردم شماری کا عمل رک گیا
اسلام آباد : ساتویں خانہ ومردم شماری 2023 کا فیلڈ آپریشن عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے اعلان کے بعد 21 اپریل سے 25 اپریل تک روک دیا گیا ہے
ترجمان پاکستان ادارۂ شماریات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد 26 اپریل 2023 مردم شماری کا کام دوبارہ سے شروع کر دیا جائے گا تا ہم توسیع کاحتمی فیصلہ سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری سے ہوگا
۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق تئیس کروڑ تیرپن لاکھ اٹھاسی ہزاراوناسی (23,53,88,089)افراد کا شمار ہو چکا ہے۔ جن میں پنجاب میں اب تک گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ، چونتیس ہزارنو سو (11,60,34,900)افراد، سندھ میں پانچ کروڑ اٹھائیس لاکھ ستاون ہزار آٹھ سورتین 5,28,57,803))افراد، خیر پختونخواہ میں تین کروڑ بانوے لاکھ تینتالیس ہزار تین سوبیس 3,92,43,320) ) افراد اوربلوچستان میں اب تک ایک کروڑ بانوے لاکھ پچپن ہزارچھ سو اڑتالیس (1,92,55,648) افراد کا شمار کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ سے زائد افراداور لاہور میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو گنا جاچکا ہے۔