پنجاب الیکشن ، پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عید کی چھٹیوں کے باعث پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے اور نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ 26اپریل مقرر کی ہے۔جمعرات کوالیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21 اپریل سے 25 اپریل تک عیدالفطر کی سر کاری چھٹیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کی سہولت کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے اور نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ 26 اپریل مقرر کی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات 14مئی کو ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.