اسحاق ڈار غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
دو روزہ اجلاس 26 سے 28 فروری تک جدہ میں منعقد ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان مشاورت کے ذریعے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے