مولانا نہ مانے ، بلاول کا مشن ڈی آئی خان بے نتیجہ رہا

0

ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم و جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات سے متعلق ملاقات بے نتیجہ رہی، عید کے بعد اتحادیوں کی ایک اور بیٹھک ہو گی

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا

ملاقات میں وسیع البنیاد سیاسی مزاکرات کےلیے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزاکرات کی سخت مخالفت کی بلاول انہیں ملک کو چیلنجوں سے نکالنے کے لئے بات چیت پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن مولانا نہ مانے
بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گاؤں پہنچےتھے اب وہ ملاقات کی رپورٹ آصف علی زرداری کو پیش کریں گے جس کے بعد دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.