شہباز شریف کا کوئٹہ میں کامیاب انسداد دہشت گردی کی کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین

0

لندن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے ادارے قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی کے تین اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک قومی جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.