الیکشن فنڈز،معاملہ پھر قومی اسمبلی پہنچ گیا

0

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے پنجاب میں الیکشن کے لئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پھر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر غور کیا گیا یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں زیر غور آیا تھا
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا تھا کہ آج ہی معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ،کابینہ کی منظوری کے بعد معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اگر قومی اسمبلی نے منظوری دے دی تو پھر پنجاب میں الیکشن کے لئے 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.