وزیراعظم کی بلوچستان میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کارروائی کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کو سراہا اور کہا کہ یہ آپریشنز ملک میں امن قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال بلوچستان میں تقریباً 700 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جسے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔