بیرسٹر سلطان نے کام دکھا دیا ، آزاد کشمیر میں صورت حال لمحہ بہ لمحہ تبدیل

0

 اسلام آباد : آزاد کشمیرمیں وزیراعظم کے انتخاب کےمعاملے پرپاکستان تحریک انصاف 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حامی ارکان نے اپنا فاروڈ بلاک بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد وزارت عظمی ٰ کے انتخاب کے حوالے سے صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہورہی ہے اور پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت حاصل ہو جو اپنے رکن کووزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کے مذاکرات ہوئے ہیں، فاروڈ بلاک چوہدری رشید کو وزیراعظم بنانے کا خواہاں ہے۔ پی ٹی آئی نے ابھی تک اپنے امیداور کا اعلان نہیں کیا تاہم آزاد کشمیر اسمبلی میں فاروڈ بلاک بننے کے بعد صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.