پاک بحریہ کی بڑی کارروائی: بحیرہ عرب میں 1500 کلو حشیش برآمد، وزیراعظم کی تعریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم نے بحیرہ عرب میں منشیات کی بھاری مقدار کی سمگلنگ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے کارروائی کے دوران 1500 کلو حشیش قبضے میں لی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر بنتی ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے "یمامہ” بحری جہاز نے سمگلنگ کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کی مؤثر نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل آپریشنز کی بدولت سمندری راستوں سے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اور مربوط بحری سکیورٹی اقدامات میں اہم کردار ادا کررہی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.