سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاسرولز 2025 کی منظوری، 17 ججز کی شرکت

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے 17 ججز نے شرکت کی، جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے ججوں کی مجموعی تعداد 24 تھی، تاہم دو ججوں کے استعفے کے بعد یہ تعداد 22 رہ گئی۔ بعد ازاں تین ججز کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے باعث حاضر سروس ججوں کی تعداد کم ہو کر 19 رہ گئی۔

عدالتی اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 کا جامع جائزہ مکمل کیا گیا اور ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی، جنہیں رولز 2025 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.