قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول اچانک تبدیل ،آ ج ہنگامی اجلاس طلب

0

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے ،جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا لیکن آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اچانک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اپریل کو سہ پہر 4 بجے کی بجائے آج سہ پہر 5 بجے ہو گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اجلاس میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے
آج کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں قانون سازی بھی شامل ہے
سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل اور پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجراء سے متعلق معاملات کی سماعت کے تناظر میں قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے
اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر کے اہم قانون سازی متوقع ہے
سیاسی اور صحافتی حلقے موجودہ حالات میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول کی تبدیلی کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.