شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

0

ریاض: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم آفس کے میڈیا وِنگ کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.