پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد شروع
اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر دونوں کی باہمی رضامندی سے بدھ کی شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے، عارضی طور پر ، سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اس دوران دونوں فریقین تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے ۔