لاہور اسلام آباد موٹروے ٹریفک کے لیے کھل گئی
لاہور: لاہور اسلام آباد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تا ہم اتوار کی صبح موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔
راولپنڈی ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر ابھی رکاوٹیں برقرار ہیں،موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلنے کے بعد آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے