صدرٹرمپ کےشہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے لیے غیر معمولی توصیفی کلمات
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ان کے لیے غیر معمولی توصیفی کلمات ادا کیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف عظیم راہنما اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین شخصیت ہیں،وہ مجھ سے ملاقات کے لیے آ رہےہیں لیکن مجھے پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے خوبصورت اوول افس میں کچھ دیر بعد ان سے ملاقات ہوگی۔