شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی

0

واشنگٹن:وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باضابطہ ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔

وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہونگے ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسی روز واپس نیو یارک آجائیں گے۔

وزیراعظم کل جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.