شہباز شریف کی جی ڈی آئ کے اجلاس میں شرکت، چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات ،غیر رسمی گفتگو

0

نیویارک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  چین کے وزیرِ اعظم  لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (جی ڈی آئی) کے  اجلاس میں شرکت کی اور چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کا موضوع "اپنی اصل امنگوں کی تجدید کریں، ترقی کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متحد ہوں”تھا

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے چین کے وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی،اجلاس میں شرکت کیلئے موجود  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی. 

وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے. 

گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کے جی ڈی آئی کے ویژن کی تعریف کی تھی اور اسے خطے و عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا تھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.