وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے.
وزیر اعظم دورۂ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکہ اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئ ہے جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا سٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم عالمی ترقیاتی اقدام (گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، جی ڈی آئی ) کے اعلی سطح اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے.