فیصل آباد ،بزرگ خاتون نے وزیراعظم کا ماتھا چوم لیا

0

فیصل آباد۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فیصل آباد میں مفت آٹا تقسیم مرکز کے دورہ کے موقع پر بزرگ خاتون نے ان کا ماتھا چوم لیا۔ منگل کو وزیراعظم جب مفت آٹا تقسیم مرکز کے معائنہ کیلئے پہنچے تو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خواتین سے آٹے کی فراہمی کے حوالہ سے دریافت کیا۔ ایک خاتون نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ کچھ دن پہلے بھی آٹا لینے کیلئے آئی تھیں لیکن انہیں آٹا نہیں دیا گیا اور انہیں ایک ہفتے کے بعد آنے کا کہا گیا۔ خاتون کے اس جواب پر وہاں موجود انتظامیہ کے افسر نے فوری لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آٹے کا ایک تھیلا دیا گیا تھا ، آج دو دیئے جائیں گے۔ سرکاری افسر کے جواب پر خاتون بھی خاموش نہ رہیں اور کہا کہ مجھے انہوں نے ایک تھیلا بھی نہیں دیا تھا اور ویسے ہی واپس بھجوا دیا تھا ، خاتون کے جواب پر سرکاری افسر لاجواب ہو گیا جبکہ وزیراعظم نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ "ہن تہانوں مل گیا اے جائیں”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.