الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ جمع کرادی
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک صفحہ پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے لیے سیکورٹی کی کمی کا بھی سامنا ہے فنڈز اور سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تو الیکشن کے لیے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گے ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے سپیشل واٹر مارک والا کاغذ استعمال کیا جائے گا امیدواروں کی حتمی فہرست تیار ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کی تیاری کا کام شروع ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق
پنجاب کی نگران حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں جبکہ صوبے میں انتخابات کے لیے تین لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کیا ہے کہ 21 ارب روپے کا تاحال اسے موصول نہیں ہوئے ۔