وزیراعظم کاپولیو کے مکمل خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہوزی وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا.

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کی۔

وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں منفی رجحان کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پزیرائی کی،

وزیراعظم نے کہا کہ فروری 2025ء میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے،ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،پولیو کیسز میں بتدریج کمی تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔

وزیر اعظم نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا اور پولیو کے تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے اور سخت مانیٹرنگ کی ھدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے،فروری 2025 کی مہم میں 42.5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، فروری 2025 کی مہم میں ملک کے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں بچوں کی تقریبا 90 فیصد آبادی کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،سال 2025 کے آغاز سے اب تک 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
فروری 2025 کی انسددا پولیو مہم کے آغاز سے اب تک پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاََ بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے،رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں تین پولیو مہم پلان کا حصہ تھیں، جس میں سے پہلی مہم فروری میں ھو چکی ہے، جبکہ دیگر دو اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہونگی. آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیو مہم کے تمام پہلوؤں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.