تلہ گنگ ،سڑک اکھاڑنے سے منع کرنے پر آئیسکو حکام نے حافظ عمار یاسر کے دست راست ملک رومان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

0

 تلہ گنگ : سڑک اکھاڑنے سے منع کرنے پر واپڈا اہلکاروں نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کے دست راست ملک رومان کیخلاف مقدمہ اندارج کیلے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ نیو باءی پاس کی تعمیر مکمل ہونے سے قبل واپڈا حکام کو بجلی پولز جو سڑک کے درمیان نصب تھے ہٹانے کیلے مطلوبہ رقم فراہم کی گیی جو دو سال تک پڑی رہی اور پولز نہ ہٹایے جا سکے جب سڑک مکمل ہو گیی تو واپڈا حکام نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے حسب عادت تعمیر شدہ سڑک کھود ڈالی جس پر سابق ایم پی سے دست راست نے موقع پر پہنچ کر حکام کی نااہلی پر سرزنش کی اور سڑک کی کھدائی پر احتجاج کیا جس پر واپڈا کے اعلی حکام نے معزرت کے ساتھ ہی کھڈا بھر دیا اور معاملہ رفع دفع ہو گیا دو دن بعد واپڈا حکام کی جانب سے ملک رومان احمد پر استغاثہ دائر کر دیا گیا واپڈا حکام کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر اس غلط اقدام پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور سڑک کو نقصان پہنچانے پر واپڈا حکام کے خلاف ایف آئی آر ہونے چاہیے تھی جب مرضی آئےسڑک کھود دیتے ہیں جبکہ واپڈا حکام اپنے اہلکاروں کی رشوت پر اور عوام کو بے جا تنگ کرنے پر کیوں ایف آئی آر نہیں دیتے اور اہلکار جو بغیر رشوت کے کام نہیں کرتے وہ ان کو نظر نہیں آتی اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما پر ایف آئی آر درج کرنے میں سیاسی عزائم نظر آرہے ہیں عوامی حلقوں نے واپڈا حکام کو فوری کاروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے .

Leave A Reply

Your email address will not be published.